191

نصرگول گول میں شدید سیلاب آنے کے باعث بونی مستوج روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

چترال(کریم اللہ)اپر چترال میں گزشتہ رات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ان بارشوں کی وجہ سے نصرگول گول میں شدید سیلاب آیا جس کے باعث مین بونی مستوج روڈہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔ ابھی تک محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یاتحصیل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی دوبارہ بحالی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ تاہم نصرگول کےرضا کار اپنی مددآپ کےتحت روڈ کی بحالی میں مصروف ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں