202

پرواک اور نصرگول کے مقامی رضاروں نے بونی مستوج روڈکو بحال کردیا

آج رات اپر چترال میں جاری شدید بارشوں کےباعث مختلف ندی نالوں میں شدید سیلاب آئے۔۔ نصرگول آبی نالے اور پرواک میں آنے والے سیلاب کے باعث بونی مستوج روڈہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گیا۔ تاہم نصرگول اور پرواک کے اسماعیلی والنٹئرز نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں جگہوں پر سڑک کی بحالی میں مصروف ہوگئی اور چار سے پانچ گھنٹوں کی انتھک محنت کےبعد پرواک اور نصرگول کےمقام پر ملبے کو صاف کرتے ہوئے روڈ ہلکی ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم اب بھی راستہ مکمل طور پر صاف نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس رہی ہے۔ ابھی تک ضلع و تحصل انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے دفاعی اہمیت کے حامل اس سڑک کی مکمل بحالی کے لئے کسی قسم کا کوئی سنجیدہ اقدام نظر نہیں آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں