چترال (محکم الدین) چترال کے کالاش قبیلے نے بھی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح یوم آزادی نہایت جوش و جذبہ اور احترام سے منایا، اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب اشپاتا نیوز کے زیر اہتمام بمبوریت کے مقام انیژ میں منعقد ہوا۔ جس میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ بڑی تعداد میں مسلم اور کالاش عمائدین، ناظمین اور کونسلرز،مردو خواتین ، سکول و کالج کے بچوں نے اس تقرب میں شرکت کی۔ اشپاتا نیوز کے چیف ایگز یکٹیو نے مہمانوں کو خوش آ مدید کہا۔ اور تقریب کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا۔ کہ آزادی کی یہ ٍپُر وقار تقریب اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ دُشمن ملک بھارت پریہ واضح کرنا ہے۔ کہ پاکستان کی اقلیتیں بھی اپنے ملک کی بقا اور سالمیت کے لئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیارہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا۔ کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہ ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ لیکن کشمیر میں ہمارے بہن بھائی گھروں کے اندر محصور ہیں۔ اُن کی جانیں خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ