413

اداکارہ مشی خان پرفراڈ کا مقدمہ درج

لاہور:اداکارہ مشی خان پرامانت میں خیانت اورفراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمہ نے صحت جرم سے انکارکردیا ہے۔ایک نجی کلینک کی مالکن ڈاکٹرفرزانہ نے اداکارہ مشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ اداکارہ نے 5 لاکھ روپے لینے کےباجوداشتہارمیں کام کرنے سے انکار کردیا تھاجبکہ اداکارہ کی طرف سے رقم بھی نہیں لوٹائی گئی ۔تاہم اداکارہ مشی خان نےعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ مشی خان پر امانت میں خیانت اور فراڈ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی اور مقدمے کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں