چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان کے سرحدی علاقے گبورمیں آئی سی اورڈبلیوفوریل کے تعاون سے یوم آزادی اوریوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔ممبرضلع کونسل یوسی گرم چشمہ محمدحسین تقریب کے مہمان خصوصی اورآغاخان لوکل کونسل پرابیک کے پریذیڈنٹ محمودمرادنے تقریب کی صدرات کی۔تقریب کاآغازقومی ترانے کے دھن میں قومی پرچم لہراکرکیاگیا۔تقریب سے مہمان خصوصی ممبرضلع کونسل گرم چشمہ محمدحسین، ممبرضلع کونسل یوسی شغورعبدالقیوم،معروف سماجی کارکن محمدامین،صدرمحفل محمودمراددیگرعمائدین نے یوم آزادی اوریکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 1947ء میں قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں لاکھوں لوگوں کی جانی قربانی کے بعدیہ ملک حاصل ہوا۔اگراس ملک کی آزادی پرکوئی انچ آئے تواسکی حفاظت کے لئے پاکستان کاہربچہ اپناجان قربان کرے گا۔مقریرین نے کشمیرمیں مودی سرکارکی طرف سے اُٹھائے گئے اقدام کی بھرپورمذمت