207

دہشت گردی کے خلاف حکومت اہم اقدامات کریں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی چیف اکرام الدین نے کوئٹہ کے شہر کچلاک میں مدرسہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن چیف اکرام الدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مساجد اور نمازیوں پر بزدلانہ حملے کرکے معصوم شہریوں کی جانیں لینے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور انکا کسی مذہب یا نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے اور پے در پے واقعات نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد اور دیگر طالبان تنظیموں نے ایک بھر پھر ملک میں دہشت گردی اور خودکش دھماکے شروع کیے انہوں نے مذید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں