213

مڑپ شوت سے تعلق رکھنے والے دریا تورکہو میں گرنے والے نفسیاتی مریض کو ریسکیو1122کے عملے نے دریا سے باحفاظت نکالا

تورکہو/تفصیلات کے مطابق مڑپ شوت سے تعلق رکھنے والا زار رحیم ولد شیر بڑانگ جو کہ نفسیاتی مریض بتایا جارہا ہے، رات دوائی کی خریداری کے لئے بونی جارہے تھےتورکہو رائین کے قریب دریا میں گرگئے۔زرائع کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب رائین کے ایک شخص نے اُسے دریا ریچ اور دریا تورکہو کے سنگم کے قریب دریا کے درمیان دیکھا اور فوری جاکر گاؤں کے لوگوں کومطلع کیا جس پر گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔دریا کے تیز بہاؤ اور گہرائی کے وجہ سے پولیس اور گاؤں کے لوگ اُسے دریا سے نکالنے میں ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو1122چترال کو اطلاع دی گئی۔جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اُسے بحفاظت دریاسے نکال کراُس کے رشتہ داروں کو حوالہ کیا۔تورکہو کے لوگوں نے ریسکیوکے عملے کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں بھی ریسکیو1122کا دفتر کا کھولنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں