187

گورنمنٹ ہائی سکول بازار دروش میں پانی کامسئلہ مخیر حضرات کی تعاؤن حل

دروش( جہانزیب) تحصیل دروش میں گورنمنٹ ہائی سکول بازار دروش پچھلے کئی مہینوںسے پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر تھا۔جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبا  اوراساتذہ سخت مشکل صورت حال سے دوچار تھے۔سکول انتظامیہ کی طرف سے بار بارحکومتی نمائندوں کو مسئلے کے بارے میں بتانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔جس پر سکول کے پرنسپل نصیر الدین  اور استاذ سردار حسین نے تنگ آمد بنجگ آمد کے مترادف نجی شعبے سے خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا  اور اس سلسلے میں معروف سماجی کارکن اور تحصیل دروش کے بانی رضیت با اللہ  سےرابطہ کر کے مسئلے کا حل نکالنے کو کہا جس پر رضیت با اللہ نے مخیر حضراتکے تعاؤن  سے سکول ہذاکے مسئلے کا حل نکالتے ہوئے مطلوبہ ساما ن سکولانتظامیہ کے حوالہ کیا ۔سکول پہنچنے پر سکول انتظامیہ نے رضیت با اللہ کااستقبال کیا  اور اس موقع پر آن لائن سے بات کرتے ہوئے رضیت با اللہ نےکہا کہ خدمت خلق  عین عباد ت ہے اور یہ عبادت جاری رہے گا اور اس سلسلےمیں مسلسل محنت  کرنے پر پرنسپل نصیر الدین ، استاذ سردار حسین کا بھیشکریہ ادا کیا انہوں نے سکول کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سےنبھائی اور اب یقیناً سیکنٹرو ں طلبا اساتذہ کرام اور سکول کے باغیچے کواس سے فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے دریائے چترال کے کنارے میں کنواں بنا  کرپمپ کے زریعے  سکول کے پانی کے مسئلے کو مستقبل طور پر حل  کردیا۔ اسموقع پر طلبا اور اساتذہ کرام نے رضیت با اللہ کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں