174

جے یوآئی لوئر اور اپر چترال کے مجلس عمومی جنرل کونسل کا مشترکہ اہم اجلاس،صوبائی قائدین کی شرکت

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام چترال خاص اور چترال اپر کے مجلس عمومی جنرل کونسل کا مشترکہ اہم ترین اجلاس صوبائی کابینہ کی ہدایت پر بدھ28آگست کو مدرسہ تحفیظ القرآن دنین چترال میں زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام چترال منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن،جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، سینئر نائب امیر سید ہدایت اللہ شاہ نائب امیر قاری گل عظیم، سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان، ڈپٹی سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم پی اے شاہ حسین،  ناظم مالیات نور الاسلام، صوبائی سالار مولانا عزیز احمد اشرفی اور ارباب فاروق جان نے بحیثیت مہمانان خاص شرکت کیں اور اراکین مجلس عمومی کی طرف سے بھر پور انداز میں اجلاس میں حاضری کو جمعیت کے لئے خوش ائیند قرار دیا۔ سیکرٹری جنرل اور امیر جمعیت نے اپنے ولولہ انگیز خطاب سے سامعین کے دل جیت لیے اجلاس میں حاضرین نے قائدین کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ماہ اکتوبر میں اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا عہدو پیماں کیااور جمعیت کے لئے ہر قسم جانی اور مالی قربانی دینے کی یقین دہانی کی۔ اس اجلاس کی کاروائی قاری عبدالرحمن قریشی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اپر چترال کی طرف سے امیرجمعیت علماء اسلام مولانا شیر کریم شاہ اور سینئرنائب امیر مولانا فتح الباری نے مہمانان گرامی کی خدمت میں الفاظ تشکر اور استقبالیہ کلمات پیش کئے اسٹیچ سیکرٹری کی زمہ داری سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر نے ا نجام دی صدر محفل مولانا عبد الرحمن نے صدارتی خطبہ میں صوبائی کابینہ کو چترال آمد پر خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس قائد جمعیت کی ولولہ انگیز اور مدلل خطاب اور حاضرین کی طرف سے د اد تحسین کے بعد رقت آمیز دعاء سے اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں