184

نئے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور(میڈیا ڈیسک)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے سے متعلق محکمہ بلدیات کی جانب سے تیاری مکمل نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور محکمہ کو تمام ضروری دستاویزات پیش کرنے کیلئے 12ستمبر تک کی آخری مہلت دیتے ہوئے کل سے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن اسلام آباد میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے حلقہ بندیوں کے رولز کا اعلامیہ کے اجراء پر طویل بحث کی گئی اور ارکان الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو حلقہ بندیوں کے رولز کا اعلامیہ جاری کرنے اور اسے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کیلئے 12ستمبر تک حتمی مہلت دیدی گئی تاہم الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن اپنا کام 29اگست سے شروع کر دے گا 12ستمبر تک الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے اور ٹیمیں تشکیل دینے کا کام کریگا جبکہ 12ستمبر کو صوبائی حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں کے رولز کا اعلامیہ جمع کرانے کے بعد عملی طور پر حلقہ بندیاں شروع کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں آج بلدیاتی نظام کی مدت مکمل ہو گیا اور الیکشن کمیشن 120روز کے اندر اگلے بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں