179

بروغل فیسٹول کو ماہ محرم کے مقدس اورپرآشوب ایام کا احترام کرتےہوئے تین چار دنوں کیلئے ملتوی کیا جائے,رحمت علی جعفر دوست

چترال کے اینوائرنمنٹل ایکٹیوسٹ اور چیپس کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر دوست نے خیبر پختونخوا کے سنئیر وزیر سیاحت عاطف خان , ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور دیگر متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کی ہے . کہ 7ستمبر سے 9 ستمبر تک منعقد ہونے والے بروغل فیسٹول کو ماہ محرم کے مقدس اور پر آشوب ایام کا احترام کرتےہوئے تین چار دنوں کیلئے ملتوی کیا جائے . اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا . کہ ہو سکتا ہے . کہ فیسٹول کیلئے تاریخ مقرر کرتے وقت غلطی ہوگئی ہو. ورنہ صوبائی سطح پر حکام فیسٹول کیلئے تاریخ مقرر کرتے وقت محرم الحرام کا یقینی طور پر احترا م کرتے . تاہم اب بھی فیسٹول کی تاریخ آگے کرکے اس غلطی کا ازالہ کیا جا سکتا ہے  انہوں نے کہا کہ شہادت حضرت امام حسین و اہل بیت کے موقع پر جشن کا انعقاد کرنا کسی بھی طرح درست نہیں جبکہ یہ فیسٹول دو مرتبہ پہلے بھی التوا کا شکار ہوا ہے اب کے بار محرم کے احترام میں اسے موخر کرنا عین ہماری اخلاقی اور اسلامی ذمہ داری ہے . تاکہ اس کے نتیجے میں کسی کی دل آزاری نہ ہو انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اور چترال انتظامیہ بروغل فیسٹول کو تین چار دنوں کیلئے ملتوی کرکے شہادت اہل بیت کا تقدس برقراررکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں