184

گرم چشمہ پولیس کی بڑی کاروائی،افغانستانی باشندے سے5933گرم چرس اور5941گرام افیون برآمد

چترال / ڈی پی او چترال وسیم ریاض (پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس آئی علی احمدایس ایچ او تھانہ لٹکوہ معہ پی اے ایس آئی دیدار علی و پولیس نفری تھانہ لٹکوہ موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہو ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کے قبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔ ملزم حسب ضابطہ گرفتار ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او چترال نے اپنے بیان کہا کہ چترال کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں چترال کے کونے کونے سے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چترال نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس کا ساتھ دیں۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ اور یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
منشیات فروشوں کے خلاف معلومات دینے کے لئے اس نمبر 03461119337 پر رابطہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں