194

ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس

بونی۔تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور دوسرے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اے ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس اے سی آفس بونی میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی ایچ او چترال ڈاکٹرمجیب الرحمن،ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی ڈاکٹرفیض الملک،اے سی مستوج ریاض خاں،ایڈیشنل اے سی معظم خاں کے علاوہ فوکل پرسن ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فرح جاوید اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مذید ڈاکٹرز تعینات کرنے کے لیے اقدامات کرے گی،جبکہ ضلعی انتظامیہ اپرچترال محکمے کی انتظامی امور کو لوئرچترال سے الگ کرنے کے لیے اعلی حکام سے رابطہ کرے گی،درین اثنا صدرتحریک حقوق عوام مختاراحمد سنگین نے کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود متعلقہ محکمہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو نظرانداز کر کے غریب عوام پر تماشہ کررہا ہے،اگر یہی صورتحال برقرار رہا تو عوام اپنے بنیادی حق کے لیے کسی بھی سخت اقدام اٹھانے سے دریع نہیں کرینگے اور کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی زمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی،دوسری طرف سماجی و سیاسی رہنما حصول بیگم نے ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ مہلت کو محرم الحرام کی تقدس کے پیش نظر ۱۶ستمبرتک ملتوی کرکے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں وہ علاقے کی خواتین سمیت احتجاجی دھرنے کا آغاز کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں