228

دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔انیلا نصیب

یورپ(چیف اکرام الدین) سماجی کارکن اور خدائی خدمتگار محترمہ انیلا نصیب نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد اور اہم ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ غریب یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش ،انکی دیکھ بھال اور انکے علاج و معالجے میں ان کے ساتھ تعاون کرنا ایک اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں بے سہارا اور یتیم بچوں کے حقوق کا درس دیا ہے اس پر عمل کرنا پوری انسانیت کا فرض ہے محترمہ انیلا نصیب نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام اہل اسلام کے بہن بھائیوں سے مطالبہ ہے کہ غریب یتیم اور بے سہارا بیمار بچوں کے علاج و معالجے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور فلاحی و سماجی ادارے بھی اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور ان بیمار غریب اور لاچار مستحق بچوں کی مدد میں اہم کردار ادا کریں تا کہ انسانیت کی خدمت ہو سکے انہوں نے کہا کہ غریب یتیم اور بے سہارا بچے بھی ہمارا مستقبل ہے ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ایسے بچوں کا ساتھ دینا ہم سب کی اہم زمہ داری ہے اور انسانیت کی خدمت بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عربت کا خاتمہ اور ایسے یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں