284

موری بالا کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لے لیں ، موری بالا کےعوام کا مطالبہ

موری بالا( ایم۔فاروق)چترال شہر سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں موری بالا کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے لکڑی سے بنا یہ معلق پل 500 گھرانے پر مشتمل گاؤں موری بالا کو دیگر دیہات سے ملا رہا ہے ۔ یہ پل حالیہ دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پل کے آغاز میں سپورٹ تختوں کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ جسکی وجہ سے پیدل چلنا تو محال بن گیا ہے ۔ گاڑیاں اور موٹر سائیکل بمشکل گزر جاتی ہیں ۔
روزانہ کی بنیاد پر گاؤں کے بچے بچیاں اسی پل سے ہوتے ہوئے سکول اور کالج آتے جاتے رہتے ہیں ۔۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار پل کے نام پر رقم آئی لیکن پل کو ٹھیک طرح  سےمرمت نہیں کی گئی ۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو اس تباہ شدہ پل کی تعمیر ومرمت کے لیے امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بروقت تعمیر کرنے سے کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں