252

چترال میں اے پی ایم ایل کا نہ کوئی دفتر موجود ھے اور نہ کابینہ موجودہے/ وقاص احمدایڈوکیٹ

چترال (محمدرحیم بیگ لال)آل پاکستان مسلم لیگ کا درینہ کارکن اورسابق سیکرٹری چترال ممتازقانون دان وقاص احمدایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ اے پی ایم ایل میڈم مہرین ملک کی قیادت میں پھر سے منظم ھو گیا ہے اور صوبائی و ضلعی کابینہ بھی تشکیل دی جارہی ہے اس سلسلے میں ہم میڈم مہرین جنرل سکریڑی اے پی ایم ایل کی کوششوں کو سہراتے ھیں انھوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سا بق صدر(ر)جنرل پرویزمشرف کے چاہنے والے سب سے زیادہ چترال میں ہونے کے باوجود چترال کو نظر انداز کیا جارہاہے چترال میں اے پی ایم ایل کا نہ کوئی دفتر موجود ھے اور نہ کابینہ موجودہے انھوں نے کہا کہ ضلع چترال کے ال پارٹیز میٹنگ یا دیگر امور پر دوسرے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اے پی ایم ایل کو کوئی لیٹر ایشو ھوتاہے ہم شرمندہ گی مخسوس کرتے ھیں کیونکہ پارٹی کا کوئی دفتر اور ضلعی کابینہ نھیں ھے انھوں نے کہا کہ چترال کو ھر بار نظر انداز کرنے کا کیا مقصد ھوسکتا ھے انھوں نے یہ بات زور دیکر کہا کہ ہم اسلام آباد سے مسلط ضلعی کابینہ کو کسی بھی صورت قبول نھیں کریں گے جبکہ مرکزی جنرل سکریڑی خود چترال اکر کارکنوں کے راے کے مطابق کابینہ تشکیل دیں انھوں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ گزشتہ الیکشن میں پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں اور پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو سزا دینے کے بجاے ان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ھے اگر پارٹی کے ساتھ چترال میں مزاق کا یہ سلسلہ بند نھیں کیا گیا تو پارٹی کے گینے چنے کارکنان بھی اے پی ایم ایل کو خیر اباد کہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں