219

بلتستان کے سرکاری کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری

بلتستان یونیورسٹی میں کالجز الحاق کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں تین کالجز گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خپلومیں 4سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی گئی۔ تاہم یہ منظوری بلتستان یونیورسٹی کی سینیٹ کی منظوری سے مشروط قرار دی گئی۔خپلو بوائز ڈگری کالج میں بی ایس ایجوکیشن ، ویمن ڈگری کالج سکردو میںبی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس بیالوجی(باٹنی) اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس اور بی ایس بیالوجی(زولوجی) کے چار سالہ پروگرامز شروع ہوں گے۔کمیٹی کے ممبران نے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو سفارشات بھیجی کہ وہ سینیٹ کی منظوری سے قبل متعلقہ کالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیں۔میٹنگ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری و توثیقی (Accreditation and Attestation) کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید طاہر عباس زیدی جو کالجز الحاق کمیٹی کے ممبر بھی ہیں، نے شرکت کی۔جبکہ رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملک، ڈائریکٹراکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں