اتوار 15ستمبر کوتحریک حقوق عوام اپر چترال، تجار یونین، عوام بونی، گولڈن کلب بونی اور دوسرے سماجی اداروں کی طرف سے بونی پل سے بازار روڈ کی چھٹی مرتبہ اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی گئی جس میں عوامی حلقوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ روڈ کی مرمت کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے حکومت اور= متعلقہ اداروں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اس روڈ اور ڈرینج چینل کا تین سال پہلے ٹینڈر ہوچکا ہے مگر تاحال لوگوں کو زمین کے رقوم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا۔ روڈ پر پانی بہنے کی وجہ سے روڈ کی حالت انتہائی خراب تھی اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ اس روڈ سے روزانہ کی بنیاد پر اپر چترال کے تمام علاقوں سے لوگ ہسپتال اور دوسرے دفتری کاموں کے سلسلے میں بونی آتے ہیں اور روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے ان کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ تحریک حقوق عوام اپر چترال، تجار یونین اپر چترال اور دوسرے سماجی وسیاسی حلقوں کی جانب