198

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کیلئے عبوری کابےنہ تشکیل دیدی گئی

چترال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس گذشتہ روز چترال میں ڈاکٹر شجاع الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ڈی ایف اے کے ساتھ رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو چترال میں منظم کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں اس بات پر تمام شرکاءنے اتفاق کیا کہ چترال میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ڈی ایف اے کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تاخیر نہ کی جائے۔ اجلاس میں بالاتفاق ڈی ایف اے چترال کے لئے عبوری کابےنہ تشکیل دی گئی جوکہ مئی 2020ءمیں ایسوسی ایشن کے انتخابات تک کام کرےگی۔ نئے کابےنہ میں گل آغا جغور صدر، محمد ادریس مغلاندہ سنیئر نائب صدر، محمد عباس جغور نائب صدر، کمال عبدالجمیل دروش جنرل سیکرٹری، فہیم اللہ فنانس سیکرٹری اور شاہد لالہ فیض آباد جوائنٹ سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ ڈاکٹر شجاع الدین کومجلس عاملہ کا چیئرمین جبکہ طاہر الدین اور ضیاءالسلام ممبران مجلس عاملہ مقرر کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں