389

ایم این اے مولاناچترالی کا چیوپل تا یونیورسٹی آف چترال تک روڈ کی خستی حالی کے سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات

چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر مولانا عبدالاکبرچترالی نے پیر16ستمبر کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات میں اُنہوں نے چترال شہر (چیوپل) تا یونیورسٹی آف چترال تک گرم چشمہ روڈ کی انتہائی خستہ حالی کے بارے میں وزیر مواصلات کو درخواست پیش کی۔جس میں کہا گیا ہے کہ چترال گرم چشمہ روڈ پر ائیرپورٹ،پولیس لائن اور بالخصوص چترال یونیورسٹی واقع ہیں ہزاروں طلباء وطالبات کی آمدورفت کا انحصاراسی روڈ پر ہے اس کے علاوہ تحصیل لٹکوہ کی ہزاروں آبادی کا انحصار اسی روڈ سے ہے۔یہ روڈانتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات کا سبب بن رہا ہے۔
اُنہوں نے درخواست میں اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اگر اس روڈ کا کچھ ایریا این ایچ اے کے دائرہ کار میں نہیں لیکن اس کی مرمت تو کی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے انسانی بنیادی حقوق اور رفا عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ روڈ کی تعمیر وکشادگی پر فوراً احکامات جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔وزیر موصلات مراد سعید نے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے روڈ پر بہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں