183

عوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ عدالت کافیصلہ آنے تک بلچ شوتارسرکارکی ملکیت ہے /ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمد

چترال(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمدنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 1975کے قانون کے مطابق تمام ریوربیڈ/شوتارصوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔سیٹلمنٹ ریکارڈ کے مطابق بلچ شوتارجس کی مقدار982کینال اور18مرلازجوکہ کھاتاکھاتونی نمبر283/340پرصوبائی حکومت کے نام پردرج ہیں۔اس سلسلے میں کیس عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے جس کافیصلہ آناباقی ہے۔لہذااس سلسلے میں مہترچترال کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔لہذاعوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ عدالت کافیصلہ آنے تک بلچ شوتارسرکارکی ملکیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں