ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او آفس چترال میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا،خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، انعامات اور اسناد تقسیم کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈ اؤن میں چترال کو منشیات سے پاک کرنے اور یوتھ کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
216