196

ایون میں تین دنوں کے اندر ایک اور جوانسال بچی کی موت معمہ بن گئی

چترال (محکم الدین) ایون میں تین دنوں کے اندر ایک اور جوانسال بچی کی موت معمہ بن گئی ہے . ماں بچی کی اچانک موت کو طبعی قرار دے رہی ہے . لیکن پولیس اپنی تسلی کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے انتظار میں ہے . ذرائع کے مطابق فرھین بی بی دختر انور خان ساکن مزید خیل ضلع کوہاٹ حال کورو ایون گذشتہ شام جان بحق ہوگئی . والدہ کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی کپڑے استری کرنے کے بعد صحن کے وسط میں آکر گر گئی . اور بے ہوش ہو گئی .اور ہسپتال لے جانے کی کوشش کے دوران ان کی موت ہو گئی . ایون پولیس 15سالہ فرہین کی اچانک موت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے. تاہم ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے .اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کاانتظار ہے . تاکہ یہ معلوم ہو سکے . کہ فرھین بی بی کی موت کی وجوہات کیاہیں . درین اثنا مبینہ طور پر فرھین کے گلے اورچہرے پر زخم کے نشانات دیکھےگئے ہیں . تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے . کہ یہ نشانات ان پر تشدد کے ہوسکتے ہیں . لیکن ایک بات واضح ہے . کہ فرھین بی بی کی والدہ نے بیٹی کی اچانک طبعی موت کا اقرار کرکے خودکشی کے امکانات کو رد کر دیا ہے .فرھیں کے والد انور خان محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب میں ہیں . جبکہ ان کی عدم موجودگی میں ان کی بچی کی موت واقع ہوئی ہے . ایون پولیس نے فرھین کے موبائل کو قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے .واضح رہے . کہ تین دن پہلے ایون کے مقام صحن میں بھی ایک بچی مبینہ طور پر اپنے گھر میں گلےمیں پھندہ ڈالے مردہ حالت میں پائی گئی تھی . ان دونوں واقعات کا آپس میں کافی مماثلت دیکھائی دیتی ہے . دونوں گھروں کے سربراہ محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر سعودی عرب میں ہیں . اور دونوں گھروں میں مائیں اپنے دو بچوں بیٹا بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے . اور دونوں کے لڑکے لڑکیوں سے چھوٹے ہیں . اور گھروں میں موجوددونوں لڑکیوں کی موت بھی تین دنوں کی معمولی فرق کے ساتھ واقع ہوئی ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں