204

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہارون رشید اس سے پہلے سوات میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی افیسر نےایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر چترال ہارون رشید نے کہا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چترال میں ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کیلئےآگاہی اور تربیتی پروگرام جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں