169

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کے دن ایک روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کے دن ایک روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں جس میں وہ ریشن کے مقام پر پولو گراونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 2015ءمیں سیلاب برد پیڈو کے ہائیڈروپاﺅر اسٹیشن کی بحالی کے کام کا بھی افتتاح کریںگے ۔ اس سے قبل وہ دروش کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی نوتعمیر شدہ عمارت میں کلاسز کا افتتاح کریں گے جبکہ ڈی سی لویر چترال کے دفتر میں پی ایم آریو سیل کا بھی افتتاح کرنے کے ساتھ وہ کشمیر مارخور کی ٹرافی شکار کے چیک متعلقہ کمیونٹی کے نمائندوں میں تقسیم کریں گے۔ وزرات اعلیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کے بعد وزیر اعلیٰ محمود خان کا اپر اور لویر چترال کے اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔ درین اثنا ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ڈی سی اپر چترال شاہ سعود نے کہاہے کہ چیف منسٹر کے دورے کے لئے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں