182

ڈی پی او چترال کی طرف سے عوامی مسائل سے آگاہی کے لیے بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بونی،اورعمائیدین علاقہ سے ملاقات کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد،اس موقعے پر علاقے کے معتبرات نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ محکمے سے متعلق عوام اور پولیس فورس کو درپیش مسائل کو گوش گزار کیا،ڈی پی او وسیم ریاض  نے چترال کی آمن اوربھائی چارے کو مثالی قرار دے کراپنے ترجیہات بیان کرتے ہو بتایا کہ انہوں علاقے سے منشیات کی لعنت کو مکمل ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاے ہیں جن میں منشیات کے عادی افراد سے زیادہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا شامل ہے،اس ضمن میں چترال پولیس نے چترال کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں،جس کے نتیجے میں اس گھناونے دھندے میں ملوث بعض سمگلرزکاروبار چھوڑ چکے ہیں اور بعض راہ فرار اختیار کر چکے ہیں،اور ہمارا عزم ہے کہ آخری ملزم کی گرفتاری تک نہ خود سکون سے بھیٹنگے اور نہ ہی ان سماج دشمن افراد کو سکون سے رہنے دینگے۔ڈپی او چترال نے چترال کا دوسرا بڑامسلہ نوجوان خواتین کی طرف سے خودکشیوں کو قرار دے کر اس موضوع پر مفصل گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال پر قابو پانے اور سائنسی بنیادوں پرخودکشیوں کی محرکات کو معلوم کرنے کے لیے ایس آئی لیگل کی سربراہی میں ۲۰۱۵سے لیکر اب تک رپورٹ ہونے والے۷۷ کیسس کو دوبارہ نیے زاوئے سے ملاحظہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیا ہے۔ڈی پی او صاحب نے اس موقعے پر موٹرسائکل حادثات کی روک تھام کی خاطر اپر چترال میں ٹریفیک پولیس کی تعدات کو دوگنا کرنے کے ساتھ تھانہ بونی کو نیا وہیکل گاڑی  دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں