244

اپرچترال مٹھائی اینڈ بیکری ایسوسی ایشن کا قیام،محمد رحیم خان صدرنامزد

اپرچترال (کریم اللہ )اپر چترال میں مٹھائی اور بیکری کے کاروبار سے منسلک افراد کا ایک اہم اجلاس بونی میں منعقد ہوا جس میں اس کاروبار سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے حوالےسے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔پروگرام میں اپر چترال کے کونے کونے سے بیکری کے کاروبار سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔میٹنگ میں اپر چترال بیکری ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔محمد رحیم خان کو ایسوسی ایشن کا پہلا صدرنامزد کیا گیا جبکہ موڑکہو سے تعلق رکھنے والے غلام کو نائب صدر، ظفر احمد جنرل سیکرٹری  ،عبدالرحمان جائنٹ سیکرٹری،نور الدین فینانس سیکرٹری،اورمحبوب علی انفارمیشن سیکرٹری نامزد ہوگئے۔میٹنگ کے اختتام پر ایک قرارد اد پاس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہے مذکورہ نامزد کابینہ ضلع اپر چترال مٹھائی اینڈ بیکری ایسوسی کے نمائندے ہیں اورآئندہ انتظامیہ مذکورہ یونین کے صدر اوراس کی کابینہ سے رابطہ میں رہ کر عوام کو اچھی سروس دینے میں ان کی معاونت کریں ۔میٹنگ میں  یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اپر چترال مٹھائی اور بیکری ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ اور بونی تجار یونین کے ساتھ مل کر کاروباری طبقے کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس کے بعد صدر اپر چترال مٹھائی اینڈ بیکری ایسوسی ایشن محمد رحیم خان کابینہ کے ہمراہ ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بہترین معیار کی مٹھائی اور بیکریز کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی جبکہ اس ایسوسی ایشن کو بہت جلد حکومت وقت کے ساتھ رجسٹرڈ بھی کیا جائے گا، اس طرح ہم معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قانونی و آئینی لوازمات کو بھی پورا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں