214

عالمی یومِ امن کی مناسبت سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں پر وقار تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں عالمی یوم امن کے حوالے سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی ایریا منیجر اطرب چترال شیر ڈوم تھے۔ اور اس دن کے حوالے سے مہمان مقرر معروف مذہبی اسکالر قاضی سلامت تھے۔ انہوں نے قرآنی ت کی تعلمیات روشنی میں دنیا کے لیے امن کی اہمیت کو واضح کیا۔ بعد ازاں طالب علموں نے دنیا کے سب سے قدیم امن معاہدے ”میثاق مدینہ“ کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ ”مطالعہ پاکستان کے ذریعے امن کی تعلیم“، نوبل پرائز کی تاریخ اور مصوری کے مقابلے جیسے تعمیری اور تاریخی حوالے بھی پروگرام کا حصہ تھے۔ پروگرام کے آغاز میں فیکلٹی ممبر مختار علی نے پروگرام کے مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال “ماحولیاتی ایکشن برائے امن کے تھیم کے تحت یہ دن منایا جاریا ہے ۔ اس دن کا مقصد عالمی امن کے بارے میں طلباء کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کو علمی میدان میں امن کے سفیر کے طور پر متعارف کروانا ، ماحول کے حوالے سے اپنےکردار کو سمجھنے ، اپنے گھر اورمعاشرے میں ایک مثالی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنےکے قابل بنانا شامل ہیں-پروگرام کے آخر میں پرنسپل طفیل نواز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں