182

ہیلمیٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف چترال پولیس کی کارروائی مزید تیز

ڈی۔پی۔او۔چترال وسیم ریاض خان (پی ایس پی) کی چترال پولیس اور چترال ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اس سلسلے میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔چترال پولیس نے ڈی پی اؤ کی ہدایت پر گزشتہ مہینے سے مہم چلایئ ہے جس میں ماہ اگست میں کل ( 1864 ) اور ماہ رواں میں اب تک کل( 3806) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو چالان کیا گیا ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا جارہا ہے کہ حادثات کی صورت میں بڑے نقصان سے بچا جاسکے اسلئےعوام کو انہوں اپنے پیغام میں کہا کہ والد ین “کمسن بچوں کو موٹر سائکل ہر گز نا دین اور لائسینس یافتہ حضرات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بغیر ہیلمیٹ موٹر سائکل چلانے سے اجتناب کریں تاکہ حادثات سے بچا جسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں