213

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرٹی ایچ کیوہسپتال دروش میں 2اوربونی میں ایک ڈاکٹرتعینات

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمدکے مطالبے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے محکمہ صحت کے پی کے کوچترال کے مختلف ہسپتالوںمیں ڈاکٹروں کی کمی کوپوراکرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔جس پرمحکمہ صحت خیبرپختونخوا نے فوری طورپرڈاکٹرعظمت ولی شاہ اورڈاکٹربی بی حفصہ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال درو ش اورڈاکٹرہارون مصطفی کوٹی ایچ کیوبونی میںتعینات کیاگیا ۔دروش اوربونی میںڈاکٹرز تعینات ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال کی کوششوں کو سراہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں