604

چترال کی پہچان یہاں کے منفردثقافت اورقدیم تہذیب سے وابستہ ہے/سابق گورنر جی بی سیدکرم علی شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)انسان ایک معاشرہ تشکیل دیتا ہے، جب ایک شخص پیدا ہوتا ہے تو نہ وہ پیدائشی طور پر شریف ہوتا ہے اور نہ ہی مجرم بلکہ اس کے ایک اچھے انسان بننے اور مجرم بننے میں یہ معاشرہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بچہ اگر ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہو جس جگہ کے افراد پڑھے لکھے، با شعور اور با اخلاق ہوں تو فطری طور پر وہ بچہ اچھے اخلاق کا مالک ہوگا۔اخلاق کامیابی کی وہ کنجی ہے جس سے دنیا کی کامیابی کا ہر دروازہ کھولنا ممکن ہے اور پھر آپ اس کنجی سے کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب سچے دل اور پوری سچائی کے ساتھ بنا لالچ کے اس پر عمل کیا جائے ان خیالات کااظہارسابق گورنر گلگت بلتستان پیرکرم علی شاہ نے خندن جنالی کوچ اپرچترال میں جلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں سے ہمارےخاندان گہرتعلق صدیوں سے رہاہے یہ زمین بھی مہترچترال خوش آمدنے میرے داد جان کوتحفے کے طورپردیاہے اوراس جگہ کانام بھی میرے خاندان سے منسوب کرکے ”خندن“ رکھاہے آج بھی یہ جگہ اس نام لکھااورکہاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام دینی احکامات کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار سازی، مساوات و بھائی چارگی، امانتداری و رواداری کا درس دیتا ہے۔اخلاقی تربیت وہ تربیت ہے جو انسان چاند ستاروں جیسا چمکا سکتی ہے،چترال کاایک ریچ ثقافت ہے اس کوزندہ رکھناہم سب کی ذمہ داری ہے چترال کی پہچان یہاں کے منفردثقافت اورقدیم تہذیب سے وابستہ ہے۔ اس موقع پرممتازسماجی کارکن رحمت نورحسین نے کہاکہ چترال کے اندرہم ایک ہی شخصیت پیرکرم علی شاہ کوجانتے ہیں اس کے علاوہ کسی دوسرے پیرکوہم نہیں جانتے اورآئندہ بھی ہم آپ کے تابعداری کرتے رہیں گے جوکوئی خودساختہ پیرکے طورپریہاں واردہونے کی کوشش کرے اُس کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے اورنہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آپ کے خلیفہ کی بھی ہمیں قدرکرتے ہیں جوسات سات دنوں تک ہمارے گھروں میں غم و خوشی کے موقع پرخدمات سرانجام دیتے ہیں جوقابل تعریف ہیں۔اس موقع پرجلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹوسیدکوثرعلی شاہ نے کہاکہ چترال کی پسماندہ گی کو مدنظررکھتے ہوئے مناسب نرخ پرجدیدسہولیات کے ساتھ پلاٹ فرا ہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال قدرتی آفات کے زد میں آچکاہے جس کی بیناپرمتاثرہ لو گوں کو انتہائی رعایتی نرخ پرپلاٹ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں کی آراضی ہرقسم کے قدرتی آفات سے محفوظ ہے۔جسے آج ہم نے معروف دینی شخصیات وسابق گورنر گلگت بلتستان پیرسیدکرم علی شاہ کے دست مبارک سے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سابق ڈی ایچ اوڈاکٹرشیرقیوم،سابق یوسی ناظم امیراللہ خان،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لالا،رحمت سلام لال،محمدپرویز لال،محمدشجاع لال،منیجرمحمدافضل،منیجرمحمدذکر،حیات علی شاہ،سیدروزگارشاہ،صالح خلیفہ،شیرعالم،سیدبادشاہ اوردیگراکابرین اپرچترال کثیرتعدادمیں موجودتھے۔نظامت کے فرائض جلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجرسردارحسین انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں