چترال (ڈیلی چترال نیوز)انسان ایک معاشرہ تشکیل دیتا ہے، جب ایک شخص پیدا ہوتا ہے تو نہ وہ پیدائشی طور پر شریف ہوتا ہے اور نہ ہی مجرم بلکہ اس کے ایک اچھے انسان بننے اور مجرم بننے میں یہ معاشرہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بچہ اگر ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہو جس جگہ کے افراد پڑھے لکھے، با شعور اور با اخلاق ہوں تو فطری طور پر وہ بچہ اچھے اخلاق کا مالک ہوگا۔اخلاق کامیابی کی وہ کنجی ہے جس سے دنیا کی کامیابی کا ہر دروازہ کھولنا ممکن ہے اور پھر آپ اس کنجی سے کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب سچے دل اور پوری سچائی کے ساتھ بنا لالچ کے اس پر عمل کیا جائے ان خیالات کااظہارسابق گورنر گلگت بلتستان پیرکرم علی شاہ نے خندن جنالی کوچ اپرچترال میں جلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں سے ہمارےخاندان گہرتعلق صدیوں سے رہاہے یہ زمین بھی مہترچترال خوش آمدنے میرے داد جان کوتحفے کے طورپردیاہے اوراس جگہ کانام بھی میرے خاندان سے منسوب کرکے ”خندن“ رکھاہے آج بھی یہ جگہ اس نام لکھااورکہاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام دینی احکامات کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار سازی، مساوات و بھائی چارگی، امانتداری و رواداری کا درس دیتا ہے۔اخلاقی تربیت وہ تربیت ہے جو انسان چاند ستاروں جیسا چمکا سکتی ہے،چترال کاایک ریچ ثقافت ہے اس کوزندہ رکھناہم سب کی ذمہ داری ہے چترال کی