190

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کے روز چترال میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام جلوس

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کے روز چترال میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا جوکہ مختلف راستوں سے ہوکر اتالیق چوک پر پہنچ کر جلسہ عام میں بدل گئی جس سے پی ٹی آئی کے عبداللطیف، جماعت اسلامی کے مولانا اسرار الدین الہلال، اہلسنت والجماعت کے حافظ خوش ولی خان، جے آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین، تجاریونین کے شبیر احمد خان، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے منیر احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے مسلسل لاک ڈاؤن کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہاکہ کشمیر کی آزادی کی منزل اب قریب تر آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب پاک فوج کو عوام کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر انڈیا کے خلاف سخت نعرہ بازی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں