320

چترال کے دو نوجوان نیشنل لیول پر ہونے والے ال پاکستان نیشنل فٹبال چمپین شپ 2019 میں نمایان رہے

اپر چترال سے تعلق رکھنے والے دونوجوان فٹ بال کھلاڑی نوید اللہ ولد سردار کھوت تورکہو اور امجد علی ولد اشرف ولی سکنہ واشیچ نے کے پی کے لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حالیہ ال پاکستا ن نیشنل فٹبال چمپین شب میں اپنے شاندار کھیل کے وجہ سے نمایاں رہے۔ان کی کھیل کو دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی داد دئے بغیر نہ رہ سکے۔ اسطرح چترالی ٹائیگروں کی وجہ سے کے پی کے لائنز نے یہ فائنل میچ اپنے نام کرلی۔ اور یہ بات قابل فخر ہے کہ یہ دونوں نوجوان صرف فٹ بال کیساتھ محبت کیوجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر اسلام آباد جاکے محنت و مزدوری کرکے اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔ اسلئے فٹ فیڈریشن اور دیگر فٹ بال کلب کو چاہئے کہ چترال کے ان دو نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگئے لے جانے میں ان کی بھر پور مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں