201

سکیل 16 سے 17 میں اساتذہ کی ترقیوں کو فی الفور عملی جامعہ پہنایا جائے/دلاورشاہ

سکیل 16 سے 17 میں اساتذہ کی ترقیوں کو فی الفور عملی جامعہ پہنایا جائےاور دیگر 17 کی تمام خالی پوسٹوں میں ترقیاں عمل میں لائی جائے  انخیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ترجمان دلاورشاہ نےاپنا ایک بیان میں کہا۔انہوں مزید کہا سکیل 16 سے 17 میں اساتذہ کےترقیوں کا عمل ایک عرصے سے پائپ لائن میں ھے لیکن تاحال عمل درآمد ھوتےھوئے نظر نہیں آتا جس کی وجہ انتظامیہ کی بدنیتی کے علاؤہ اور کچھ بھینہیں ھے اساتذہ کے ساتھ ھمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک ھوتا رھا ھے بہت سارےاساتذہ جو پروموشن کے حقدار تھے لیکن  یہی تاخیری حربوں اور انتظامیہ کینااہلی کی وجہ سے وہ اساتذہ اپنے اس بنیادی حق سے محروم ھو گئے اور پنشنھوگیے۔یہ اساتذہ کے ساتھ انتہائی ذیادتی ھے دوسری طرف محکمہ تعلیم میںتمام خرابیوں کا ذمدار استاد کو ٹھہرایا جاتا ھے یہ ایک مسلمہ حقیقت ھےکہ جب تک اساتذہ ذہنی طور پر مطمئن نہیں ھونگے تب تک معیار تعلیم کا خوابشرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ھے استادکو ذہنی طور پر ٹارچر ناانصافی حق تلفی اور تھانہ داری انتظامیہ کا وطیرہبن چکا ھے اور خوش ھو جاتے ھیں جس سے  ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کسیصورت برداشت نہیں کرےگی اور نہ ہی اساتذہ کے ترقیوں میں تاخیر برداشت کرےگی جتنی بھی سکیل 17 کی خالی پوسٹیں ہیں ان سب پر ترقیاں نہ دینے کی وجہاساتذہ کے اندر شدید تشویش  پائی جاتی ھے لہذٰا ٹیچر ایسوسی ایشن گلگتبلتستان حکام بالا سے پرزور مطالبہ کر تی ھے کہ 17 سکیل کی جتنی بھیپوسٹیں خالی ہیں ان سب پر اساتذہ کو ترقیاں دے دی جائے بصورت دیگر ٹیچرزایسوسی ایشن گلگت بلتستان شدید احتجاج کرنے پر مجبور ھوگی جس سے تعلیمیعمل بری طرح متاثر ھوسکتاھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں