208

وزیر اعظم عمران خان عالم اسلام کا ترجمان ہے۔محب اللہ

یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عالم اسلام کے ترجمان ہے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں عالمی اسلام اور مسلمانوں کی جاری قتل عام ونسل کشی کے حوالے سے زبردست خطاب نے ثابت کیا کہ عمران خان ایک سچا اور ایماندار دیانتدار عوامی لیڈر ہے عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اگر ہم سے زیادہ بھی ہے تو وہ غیر مذہب لوگ ہے ہمارے پاس اللہ اور کلمہ طیبہ کا زور ہے ہم کشمیر کیلئے لڑینگے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا تب تک ہم خاموش نہیں رہنگے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کریں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پیغمبر اسلام کے شان میں گستاخی کرنے پر آبدیدہ ہو کر اعلی درجے کا بیان کیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی عالم اسلام اور مسلمانوں کو کبھی منظور نہیں ہے صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی میں ابھی تک کسی ملک کے وزیر اعظم نے عالم اسلام اور مسلمانوں کیلئے بات نہیں کی جب بھی جنرل اسمبلی میں کسی نے خطاب کیا ہے وہ صرف اپنے ملک کے مفاد کیلئے کیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان عالم اسلام کا وہ عظیم ترجمان ہے جس نے انسانیت اور مسلمانوں پر جاری ظلم کے خلاف خطاب کیا جو پاکستانی قوم کیلئے اور پوری امت مسلمہ کیلئے فخر کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں