228

گذشتہ روز کھوئی زوم گلیشیر بروغل اپر چترال میں پھنسے چار برطانوی مہم جووں کو پچانے کا مشن مکمل

یر کے روز وادی بروغل کے کھوئی زوم میں پھنسے ہوئےچار برطانوی مہم جووں کو بچانے کا مشن پاک آرمی نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے مکمل کیا جو بالائی چترال کی وادی بروغل کے کھوئی زوم میں گلیشیر کے ایک ویرانے میں گر گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کے روز کیے گئے امدادی کارروائی میں ولیم ٹیلو اور جان کروک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوسرے ہی دن ایلسٹر جیمس سوینٹن اور تھامس مائیکل لاؤنگٹن کو بچایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچواں کوہ پیما Uisdean Robertson اور ان کے پاکستانی گائیڈ عمران خان بیس کیمپ میں مقیم تھے۔
ڈی سی شاہ سعود نے بتایا کہ 18000 فٹ اونچائی سے ریسکیو کیے گئے چاروں مہم جو کو جسمانی طور پر تندرست پایا گیا تھا جو مستوج کے قریبی ہیلتھ کیئر سنٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد عام صحت کی حالت میں واپس آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کی خوش قسمتی تھی کہ پیر کے روز موسم کی صورتحال میں بہتری آئی جس کی وجہ سے بقیہ دو افراد کو بچایا جاسکا جبکہ ایک دن قبل ہی بادل نے پہاڑ کو گھیر لیا تھا اور تلاشی کا کام معطل کردیا گیا تھا۔
اس مہم کی ٹیم ایک ہفتہ قبل بیس کیمپ پہنچی تھی اور انہوں نے 19000 فٹ پہاڑی چوٹی کو سر کرنا شروع کردیا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں