206

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں ضلعی سطح کےسالانہ تین روزہ سپورٹس گالہ 2019 اختتام پذیر

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  کوراغ میں  ضلعی سطح کے سالانہ سپورٹس گالہ مورخہ ۲۸ ستمبر ۲۰۱۹ بروز ہفتہ شروع ہوکر ۳۰ ستمبر 2019 بروز پیر اختتام پزیر ہوا۔ اس ایونٹ میں اپر چترال کے  گیارہ گورنمنٹ سکولوں کو دعوت دی گئی تھی جن میں  گرلز ڈگری کالج کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں کی   اور اسی طرح نو پرائیوٹ سکولوں کو دعوت دی گئی تھی جن میں سے تین نے شرکت کی ،اس کے ساتھ نو آغا خان  سکولوں کو انوائٹ کیا گیا تھا اور دو نے شرکت کی ،اسی طرح مجموعی طور پر ایونٹ میں کل سات سکول وکالج کی ٹیموں نے حصہ لی۔ ان میں  آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ،اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ،پرل سکول بونی،پامیر پبلک سکول اینڈ کالج بونی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی،  آغاخان سکول بونی اور آغاخان سکول موردیر شامل تھے۔ ایونٹ میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، بیٹ منٹن، ٹیبل ٹینس اور دوڑ کے مقابلے ہوئے۔اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کی طرف سے  مختلف سٹال بھی لگائے گئے۔ سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب والی بال گراونڈ میں ہوئی تقیریب کے شروع میں  سکول کے چار ہاوسز نے شاندار مارچ پاس کئے۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی معروف ماہرہ تعلیم اور سابقہ ای ڈی او  زہرہ  جلال تھی انہوں نے اپنی تقریر میں انسانی صحت کے دماغ پر اثرات اور کھیل کے فوائد بیان کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آغا خان ہائیر  سکینڈری سکول کوراغ نے حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا  اور سرکاری سکولوں کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔اس کے بعد یہ ایونٹ تین دنوں تک جاری رہا۔ مختلف مقابلوں میں مختلف سکولز کامیاب ہوئے۔  فٹ بال کا فائنل   پامیر سکول اینڈ کالج اور  AKHSS  کوراغ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا  اور پامیر کی ٹیم نے  AKHSS  کی ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کرکٹ HSSCلیول میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی نے AKHSS کو ہرا دیا اور لیول SSC میں   AKHSS  کی   ٹیم نے پامیر سے فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔والی بال  HSSC  لیول کے مقابلوں میں پامیر کوAKHSS کوراغ نے  شکست دی اور لیول SSCمیں اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ  AKHSS  کوراغ سے ہار گئی۔ ٹیبل ٹینس HSSCلیول کے ڈبل مقابلے میں پامیر نے AKHSSکو شکست دی اور سنگل میں بھی پامیر نے AKHSSسے ٹائٹل چھینا۔  SSC  لیول کے ڈبل مقابلوں میں پرل سکول بونی نے AKHSSکو اور سنگل میںAKHSS نے پرل سکول کو ہرا دیا۔بیٹ منٹن SSCلیول کے مقابلے میں AKSبونی نے پامیر کو جبکہ AKHSSکوراغ نے AKSبونی کو ہرا دیا SSC ڈبل مقابلوں میں پامیر نے AKHSSکوراغ کو جبکہ سنگل مقابلوں میں گرلز ڈگری کالج بونی نے  AKHSSکوراغ کو ہرا دیا۔ اور سو میٹر دوڑ کی فاتح پرل سکول بونی کی طالبہ ہوئی جبکہ دو سو میٹر دوڑ AKS  بونی کی طالبہ نے جیت لی۔

تقریب تقسیم انعامات آغا خان سکول کوراغ میں ہوئی اس تقریب کی  مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے شعبہ سیکالوجی کی لیکچرر تھی۔  اور صدر محفل کی کرسی پر مٹرن آغا خان گرلز ہاسٹل بونی مرجان  غنی  تشریف فرما تھی تقریب سے خطاب میں پرنسپل آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ نے تمام شرکاء سکولوں کا شکریہ ادا کیا اور سکول کے منتظمین  کو شاباشی دی۔  طالبات نے پیروڈی ، ڈرامہ اور ملی نعمے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کئے۔پرنسپلآغاخانہائرسکینڈریسکولکوراغنےمہمانوںکوسونئرپیشکیمہمان خصوصی نے پرنسپل کی کاوش کو سراہتے ہوئے آیندہ ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔ اور کھیل کے نفسیاتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  یاد رہے اس سال آغا خان ہائر سیکنڈری سکول  کوراغ کو  بین الاقوامی سطح  پر  انٹرنیشل سکول ایوارڈ 2018 میں Outstanding Commitment To Sport Award سے نوازا گیا ہے۔ جو کہ بہت اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں