چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن لوئر چترال ، ڈسٹرکٹ بار اپر چترال ،دروش بارکے وکلاءکا ایس ڈی پی او بونی کے خلاف احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا ۔ جمعرات کے روز بھی تمام وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ اور عدالت سے اتالیق چوک تک ریلی نکالی ۔ جہاں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بار کے معزز رکن سیدبرھان شاہ ایڈوکیٹ کو ایس ڈی پی او بونی کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اور حکومت سے فوری طور پر ایس ڈی پی او بونی کو معطل کرکے اُن کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بعد آزان احتجاجی ریلی پریس کلب تک آیا جہاں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خورشید حسین مغل ، ممبر صوبائی بار کونسل عبد الولی ایڈوکیٹ ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ ، قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ وغیرہ