191

لینگ لینڈسکول اینڈ کالج کی گورننگ باڈی کا چیف سیکرٹری کے پی،کمشنر ملاکنڈ اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سکول کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

چترال/ لینگ ینڈسکول اینڈ کالج چترال کی گورننگ باڈی نے آج چیف سکریٹری کے پی،کمشنر ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر لوئرچترال اور دیگر سرکاری عہدیداروں سے سکول کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ ہفتے میں سکول کے نظم و نسق کے ڈھانچے کے حوالے سے فالو اپ میٹنگ ہوگی۔صوبائی حکومت نے سکول کو یقین دلایا کہ وہ اس ادارے کو اپنی مکمل مدد فراہم کرے گی۔
کمشنر ملاکنڈ،ریاض محسود نے گورنگ باڈی کو یہ یقین دہانی کرائی کہ حکومت مس کیری شوفیلڈ کو سکول کی بحیثیت پرنسپل اُن کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور اس کے کام میں ان کی مدد کرے گی۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں