36

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں ایک جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ میں بدل گئی

چترال (نامہ نگار) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں ایک جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی اور دوسری جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کے رہنماﺅںنے خطاب کرتے ہوئے اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مولانا جمشید احمد اور دوسرے مقرریں نے کہاکہ انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے جس کے انسانیت سوز مظالم سے پردہ اٹھ رہا ہے اور گزشتہ دو مہینوں سے وادی جنت نظیر کو لاک ڈاﺅن کرکے کشمیریوں کی حق ارادیت کی آواز کو دبانے کی مذموم کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام جہدوجہد آزادی کشمیر کے سلسلے میں ایک پیج پر ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email