چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف شاعر و ادیب افضل اللہ افضل کا کھوار شعری مجموعہ “اوغ اوچے انگار “کی تقریب رونمائی ٹاون ہال چترال میں ہوئی ۔چترال کی ممتاز شخصیت پروفیسر اسرار الدین صدر محفل اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف مہمان خصوصی تھے ، سنئیر ادیب کرم الہی کرم اور ناصر احمد نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کے منتظم ادیب محبوب الحق حقی ، ادیب و شاعر و محقق صالح ولی آزاد ، کھوار ادب میں صنف غزل کے مشہور شاعر ذاکر محمد زخمی ،مایہ ناز دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے کتاب کے حوالے سے اپن مقالات پڑھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ افضل اللہ افضل وہ شاعر ہیں ۔ جن کے دل سے شعر نکلتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ ان کے کلام میں انفرادیت اور حساسیت ہے ۔ گو کہ افضل کسی بڑے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل نہیں ہیں ۔ لیکن اُن کے بلند خیالات اور نہایت لطیف احساسات کا اظہار ہر ایک کو متاثر کئے بغیر نہیں چھوڑتی۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ کتاب کا نام