233

پی پی پی چترال کا ملک میں مہنگائی،بے روزگاری،ہسپتالوں کے نجکا ری اورچترال کے اندر ترقیاتی کاموں کی بندش کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لوئر کے زیر اہتمام پرانہ پی آئی چوک چترال میں ملک بھر میں مہنگائی،بے روزگاری اور ضلع چترال میں ترقیاتی کاموں کی بندیش کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔مقررین نے مہنگائی،ہسپتالوں اور ایجوکیشن میں نجکاری ترقیاتی کاموں کی بندیش اور بے روزگاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی جلسہ سے پی پی پی چترال کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ،سینئرنائب صدرشریف حسین،سب ڈویژن چترال کے صدرعالم زیب ایڈوکیٹ،پی پی پی علماءدنگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدینقاضی سجاد ایڈوکیٹ،شیرجوان،صدر تجار یونین ، امیر جمعیت علماءچترال مولانا عبدالرحمن اوردیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں