235

پرویز مشرف غداری کیس: جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر, روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

اسلامآباد۔۔۔ خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔منگل کو جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں،جسٹس وقار احمد سیٹھ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں،جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی عدالت سماعت کر رہی ہے۔دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکار ہوگئے، التواء کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ رضا بشیر میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔خصوصی عدالت نے بیماری کی بنیاد پر التواء کی درخواست منظور کر لی۔ خصوصی عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت ہفتے کے روز بھی سماعت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں