216

چترال کے مقام ایون میں گذشتہ دنوں گھریلو سلنڈر کے دھماکے میں جھلسے افراد میں سے مزید دو جان بحق

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام ایون میں گذشتہ دنوں گھریلو سلنڈر کے دھماکے میں جھلسے افراد میں سے مزید دو جان بحق ہوگئے اسی طرح جان بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ جھلس جانے والوں میں شا کر اللہ کی بیوی آج صبح ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ جسے جمعرات کی شام پشاور سے گھر پہنچاکر سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ بیٹا ایان کو گذشتہ روز اور والد شاکراللہ منگل کی رات دفن کیا گیا تھا۔ اسی طرح گاوں کے لوگ گذشتہ ایک ہفتے روزانہ ایک ایک میت دفناتے آ رہے ہیں۔ مریضوں کی خدمت کرنے والے ان کے رشتے دار مجیب نے ٹیلیفون پر بتایا ۔کہ متاثرہ خاندان کے آٹھ افراد کو حیات آباد میڈکل کمپلکس کے برن اینڈ پلاسٹک سرجری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔جن میں بدھ اور جمعرات کی رات ایک بجے منظور کی بیوی بھی جان بحق ہوگئی ۔ اس طرح چار بچے اور ایک خاتون ایک مرد اب تک جان بحق ہو گئے ہیں ۔ زیر علاج مریضوں میں منظور اور شاکر اللہ کی بیوی شامل ہیں ۔ تاہم خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی ہے ۔ مرنے والوں میں وہ بچہ شامل ہے جسے ماں کے جھلس جانے کے بعد بچے کی موت واقع ہونے پر ماں کی زندگی بچانے کیلئے اپریشن کرکے نکالا گیا تھا ۔ اسی طرح اب تک مرنے والوں میں چار بچے ایک خاتون زوجہ منظور اور مرد شاکر اللہ شامل ہیں ۔ درین اثنا جان بحق ہونے والوں کے رشتے داروں نے متاثرین کے ساتھ بھر پور ہمدردی پر تمام تعاون کنندگان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں