235

چترال شہرسے بونی جانے والی مسافر فلاینگ کوچ راغ لشٹ کے مقام پر حا د ثے کا شکار 8افراد جان بحق 8زخمی

چترال(نامہ نگار)بدھ کی صبح ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں آٹھ افراد جان بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے بونی جانے والی مسافر ہائی (فلائنگ کوچ) راغ لشٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر کار(غواگئے) سے ٹکرانے کے بعد بے قابو سڑک سے نیچے دریا کنارے گر گیا جسکے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا جہاں پر دو مزید زخمی چل بسے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے۔ جان بحق افراد میں قربان علی ولد محمد نجوم خان سکنہ سنوغر، عمر ولد رحمت سکنہ پھشک یارخون، فضل علی ولد شیر علی سکہ ٹیک لشٹ بونی، محمد یونس ولد سرفراز سکنہ سین لشٹ،محمد فراز ولد محمد قلی بیگ سکنہ دیون گول یارخون، رحمت حسین ولد ابراہیم سکنہ میراگرام نمبر ۲ یارخون شامل ہیں جبکہ رپورٹ فائل ہونے تک دیگر دو جان بحق افراد کے نام معلوم نہیں ہو سکے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں جان بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمی سیرئیس بتائے گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آرہا تھا اور الٹے سائیڈ پر جاکر فلائنگ کوچ کو ٹکر مارا جسکی وجہ سے فلائنگ سینکڑوں فٹ اونچائی سے نیچے گر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں