168

ایم این اے چترال نے ر اغ لشٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میںجان بحق اوردرجن سے ذیادہ افراد کے زخمی ہونے پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بدھ کے روز راغ لشٹ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے میں آٹھ قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع اور درجن سے ذیادہ افراد کے شدید زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے حادثے کے فوراًبعد امدادی سرگرمیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے اور جان بحق ہونے والوں کی میتیں ان کے گھروں کو روانہ کرنے اور تدفین کا انتظام کرنے پر الخدمت فاونڈیشن کے ا نتظامیہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مولانا چترالی نے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ جن زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لئے پشاور لے جانے کی ضرورت ہوگی، ان کے لئے ایمبولنس گاڑی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حادثے میں زخمیوں کی فوری مالی امداد کی جائے اور جان بحق ہونے والوں کے ورثاءکو بھی معاوضے ادا کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں