220

خیبر پختونخوا محکمہ صنعت و حرفت کے ساتھ رجسٹرڈ ایک ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیموں میں سے صرف 73نے تجدید کرائی ہے

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا محکمہ صنعت و حرفت کے ساتھ رجسٹرڈ ایک ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیموں میں سے صرف 73نے تجدید کرائی ہے۔صوبائی حکومت نے مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد اب مزید غیر سرکاری تنظیموں کی تجدید کرنے سے انکار کردیا۔معلومات تک رسائی کے تحت حاصل کی گئی معلومات کے مطابق محکمہ صنعت و حرفت نے اخبار میں اشتہار جاری کرتے ہوئے رجسٹرڈ تمام غیر سرکاری تنظیموں کو دو ہفتوں کے اندر رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی تھی ان دو ہفتوں کے دوران صوبائی حکومت کو متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 73غیر سرکاری تنظیموں کی تجدیدکی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پشاور میں 31غیر سرکاری تنظیموں کی تجدید کی گئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ہری پور، چترال، مانسہرہ، صوابی، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، سوات، مردان، چارسدہ، اپر دیر، بٹگرام اور لوئر دیر شامل ہے محکمہ صنعت ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں محکمہ صنعت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں تاہم صرف 73نے ہی تجدید کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں