204

انیسہ ولی اللہ وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر مقرر

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم خاتون رہنما محترمہ انیسہ ولی اللہ وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر مقرر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ انیسہ ولی اللہ کو سینئر نائب صدر پاکستان مقرر کیا وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ انیسہ ولی اللہ کی عوامی خدمت کسی سے چھپی نہیں ہے انکی خدمت ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہے اس موقع پر وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن ٹیم نے سینئر نائب صدر پاکستان محترمہ انیسہ ولی اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ انیسہ ولی اللہ عوامی مسائل و مشکلات پر پورا اترے گی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے اس موقع پر محترمہ انیسہ ولی اللہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انشاء اللہ میرا عزم عوام کی خدمت کرنا ہے اور مظلوم لوگوں کی آواز بننا ہے کیونکہ مظلوم لوگوں کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مجھے عوام کی خدمت کیلئے توفیق نصیب کرے تا کہ عوام کی خدمت بھرپور اور اچھے طریقے سے کر سکوں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں