چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ہفتے کے روز اپر چترال کے دورافتادہ وادی یارخون میں واقع گاﺅں گازین کے مقام پر 306کلوواٹ ہائیڈروپاﺅر پراجیکٹ کا افتتاح کیا جسے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ (پی پی اے ایف ) اور جرمن بنک کے ایف ڈبلیو کی مالی معاونت سے مکمل کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹیو افیسر قاضی عظمت عیسیٰ اور کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائرکٹر وولف گینگ مولرز اور اے کے آرایس پی کے جنرل منیجر مظفر الدین کی معیت میں فیتہ کاٹ کر اور افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے بجلی گھر کا باضابطہ افتتاح کردیا ۔ بجلی گھر سے پانچ دیہات کے 335گھرانے مستفید ہوں گے اور سوختنی لکڑی کی جگہ سستی بجلی کی فراہمی سے مقامی لوگوں کی زندگی پر خوشگوار اثر پڑے گا جس کا علاقے کے عمائیدین بریگیڈیر (ریٹائرڈ ) خوش محمد خان ، تنظیم کے صدر محمد وزیر خان اور مقامی خاتون حمیدہ بی بی نے ذکر کیا۔ اپنی خطاب میں وفاقی وزیر عمرا یوب خان نے کہاکہ ملک میں قابل تجدید توانائی کے بے پناہ وسائل سے بھر پور استفادہ کرکے بجلی کی کمی کو پورا کرنا وزیرا عظم عمران خان کے وژن کا حصہ ہے اور چندسالوں کے اندر 30ہزار میگاواٹ بجلی اس سے حاصل کی جائے گی تاکہ ایک طرف عوام کو سستی بجلی مل سکے تودوسری ماحول کو بھی نقصان نہ پہنچے۔ انہوںنے کمیونٹی کی اجتماعی کام کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ دیہی تنظیمات کے ذریعے وہ کام سرانجام پاتے ہیںجوکہ نمایان ہوکر تبدیلی کا احساس سب کو دلاتے ہیں اور یہ کام خود ان ہی کے ہاتھوں سے انجام پاتے ہیں ۔ا نہوںنے